آج کی تاریخ

انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے تین ارکان قومی اسمبلی کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں-انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے تین ارکان قومی اسمبلی کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں-سابق صدر عارف علوی کے خلاف مقدمے کی درخواست، عدالت نے ایف آئی اے کو قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت دے دی-سابق صدر عارف علوی کے خلاف مقدمے کی درخواست، عدالت نے ایف آئی اے کو قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت دے دی-ننھے سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے-ننھے سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے-محسن نقوی کا بھارتی کھلاڑیوں کے غیر اخلاقی رویے پر افسوس، اسپورٹس مین شپ کی خلاف ورزی قرار-محسن نقوی کا بھارتی کھلاڑیوں کے غیر اخلاقی رویے پر افسوس، اسپورٹس مین شپ کی خلاف ورزی قرار-وزیر اعظم شہباز شریف آج دوحا میں عرب اسلامی سربراہی کانفرنس کے ہنگامی اجلاس میں شریک ہوں گے-وزیر اعظم شہباز شریف آج دوحا میں عرب اسلامی سربراہی کانفرنس کے ہنگامی اجلاس میں شریک ہوں گے

تازہ ترین

جامعہ اسلامیہ میں طالبہ سے ہراسگی پرایڈیشنل چیف سیکرٹری کا سخت نوٹس

اوچشریف (سٹی رپورٹر) ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب فواد ہاشم ربانی نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں طالبہ سے ہراسگی کے افسوسناک واقعے کا سخت نوٹس لے لیا اور فوری طور پر یونیورسٹی انتظامیہ سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ اس سلسلے میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی اور پروفیسر ڈاکٹر سلمان بن نعیم بھی موجود تھے۔ فواد ہاشم ربانی نے کہا کہ خواتین سے ہراسگی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ریڈ لائن ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ۔قوم کی بیٹیوں کی تعلیم میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو عبرت کا نشان بنایا جائے گا ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے یونیورسٹی میں ہراسگی کے واقعات کی انکوائری رپورٹس بھی طلب کر لیں۔ وائس چانسلر نے بریفنگ میں بتایا کہ یونیورسٹی زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔واقعے میں ملوث وزٹنگ پروفیسر کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ تمام وزٹنگ فیکلٹی کی خدمات معطل کر کے دوبارہ انٹرویو شروع کیے جا رہے ہیں تاکہ تدریسی عملہ شفاف طریقے سے تشکیل دیا جا سکے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں