آج کی تاریخ

ترقیاتی منصوبوں میں 11 ارب کی بے ضابطگیاں، پی اے سی اجلاس میں انکشاف

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ ٹھیکیداروں کو 11 ارب روپے کی ادائیگیاں بغیر ضروری لیب رپورٹس کے کر دی گئیں۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں چیئرمین جنید اکبر کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں یہ بات سامنے آئی کہ ملک بھر میں 952 ترقیاتی منصوبوں کے معاہدوں میں طے شدہ کوالٹی معیار کو نظرانداز کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق یہ ایک منظم ملی بھگت کا معاملہ ہے، جہاں اربوں روپے جاری ہونے کے باوجود بروقت رپورٹس کی جانچ نہیں کی گئی۔
اجلاس کے دوران مطلوبہ کام مکمل نہ ہونے پر کمیٹی اراکین نے سیکریٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس پر برہمی کا اظہار کیا۔ کمیٹی نے ہدایت دی کہ ایک ماہ کے اندر آڈٹ اعتراضات کا تفصیلی جواب جمع کروایا جائے اور غفلت برتنے والے افسران کے خلاف کارروائی کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں