آج کی تاریخ

سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام

تازہ ترین

بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے ریلیف پیکیج کا اعلان آج متوقع

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) – وزیراعظم شہباز شریف آج بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے ایک خصوصی پیکیج کا اعلان کریں گے، جس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی پیش کردہ تجاویز کی روشنی میں ان کے اہم مسائل اور خدشات کو دور کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ یہ بات اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے چیئرمین سید قمر رضا نے اسلام آباد میں منعقدہ اوورسیز پاکستانیز کنونشن کے دوران کہی۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف بیرونِ ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کو بخوبی سمجھتے ہیں اور ان کے تعاون کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
سید قمر رضا نے مزید بتایا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے درپیش بنیادی چیلنجز حل کرنے کے لیے پہلے ہی چودہ نکاتی ایجنڈا مرتب کر لیا گیا ہے، جس پر عملدرآمد کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ اس کمیٹی کی صدارت نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کر رہے ہیں اور انہیں اس پیکیج کے فوری نفاذ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں