آج کی تاریخ

بہاولپور نہری پانی چوری، ایم پی اے کا رشتہ دار سرپرست، چولستان سمیت مختلف علاقے پیاسے

بہاولپور(کرائم سیل) یزمان کی ڈیزرٹ نہر سے ایم پی اے کے قریبی عزیز رفاقت ججہ کی سرپرستی میں ہزاروں ایکڑ ان کمانڈ رقبہ سیراب کیا جانے لگا ۔ٹیل کے کاشتکاروں کو پانی کی کمی کی وجہ سے فصلیں شدید متاثر ہونے لگیں اس کے ساتھ ہی لڑائی جیسے واقعات میں بھی اضافہ با اثر افراد نے نہر سے پائپ لگا لئے۔پشتے کمزور ہونے کی وجہ سے نہر ٹوٹنے کا بھی خطرہ۔ محکمہ انہار مقامی با اثر سیاسی شخصیت کے سامنے ریت کی دیوار ثابت تاریں دینے کے باوجود بھی مقدمات درج نہیں کئے جاتے۔ مقامی سیاسی شخصیت درمیان میں آڑے آجاتی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈیزرٹ برانچ نہر جو لال سوہانرا ،ففٹی آر ڈی ،کڈوالا،یزمان،ہیڈ راجکاں اور چولستان کو سیراب کرتی ہے جس میں سے اس وقت موجودہ صورتحال کے مطابق 39 ڈی این بی کا رفاقت ججہ نامی مقامی زمیندار ہے اور یہ ان کمانڈ(uncomnd)رقبہ سیراب کررہا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف ٹیل کے کاشتکاروں کو پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے ان کی فصلیں شدید متاثر ہو رہی ہیں بلکہ الٹا کاشتکاروں کی آپس میں لڑائی جھگڑے میں بھی اضافہ ہوا ہے محکمہ انہار یہاں پر انتہائی کمزور دکھائی دے رہا ہے کیونکہ برجی نمبر 80 اور 82 کے درمیان گزشتہ دنوں ایس ڈی او محکمہ انہار نے پانی چوری کئےجانے پر پائپ پکڑے تو محکمہ انہار کا میٹ محبوب سب سے بڑا سفارشی بن گیا اس نے ایس ڈی او کو مقامی ایم پی اے کے نام پر ڈرا دھمکا کر معاملہ رفع دفع کروادیا لیکن معلوم ہوا ہے کہ میٹ محبوب ایک عرصے سے یہاں پر تعینات ہے جس کو یہاں ٹرانسفر کرنا بھی محکمہ انہار کے افسران کے بس میں نہیں ہے حتی کہ محکمہ انہار کی چوروں پر دی جانے والی تار پر بھی کارروائی نہیں ہوتی ہے پولیس کو بھی مقامی سیاسی شخصیت پریشر ڈال کر مقدمہ درج نہیں کرنے دیتی ہے نہروں سے چوری پائپ اور کٹ لگانے کی وجہ سے ان کی پشتیں کمزور ہو گئی ہیں جس کی وجہ سے نہر کا ٹوٹنے کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی یہ نہر ٹوٹ گئی تھی جس کی وجہ سے کسانوں کا کروڑوں روپے کی فصلیں تباہ ہوگئیں تھیں اب اگر کوئی محکمہ انہار کا افسر جو کہ انکے خلاف کارروائی کرنے کی کوشش کرتا ہے جوکہ غریب کسانوں کا حق ڈکار رہے ہیں ان کے خلاف کارروائی کرنے کی کوشش بھی کریں تو یہ سیاسی نمائندے صوبائی وزیر آبپاشی کے ذریعے اس افسر کو تبدیل کروا د یتےہیں کیونکہ صوبائی وزیر آبپاشی کا تعلق بھی ضلع بہاولپور سے ہی ہے اس لیے ان نمائندوں کے آگے بہاولپور اور یزمان کی تمام بیورو کریسی ریت کی دیوار بنی ہوئی ہے لہذا ٹیل کے کاشتکاروں نے ڈپٹی کمشنر بہاولپور سمیت دیگر افسران سے ان کمانڈ رقبہ کو لگایا جانے والے نہری پانی کی رپورٹ مرتب کرتے ہوئے ان نام نہاد معززین کے خلاف سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

شیئر کریں

:مزید خبریں