آج کی تاریخ

بھارتی جارحیت کے دوران زخمی ہونے والے مزید دو پاک فوج کے بہادر جوان شہید

بھارتی فوج کی بزدلانہ جارحیت کے دوران زخمی ہونے والے مزید دو پاکستانی فوجی جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، بھارتی افواج نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستانی حدود میں جارحیت کی، جس میں خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا۔ اس دوران پاک فوج کے جوانوں نے بھرپور جذبے اور بہادری کے ساتھ مادر وطن کا دفاع کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ زخمی ہونے والے دو مزید بہادر سپوت علاج کے دوران شہید ہوگئے، جس کے بعد شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد 13 ہوگئی، جب کہ 78 فوجی جوان اس حملے میں زخمی ہوئے۔ شہداء میں پاک فوج کے حوالدار محمد نوید اور پاک فضائیہ کے سینئر ٹیکنیشن محمد ایاز شامل ہیں۔

پاکستان کی مسلح افواج نے ان شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ وہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا گو ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں