آج کی تاریخ

بڑی الائچی کے 6 بڑے فائدے، صحت کے بہت سے مسائل کا حل سامنےآگیا

سانس کی تکلیف ہو یا پھربالوں کے مسائل ان تمام مسائل سے جان چھڑانے کیلئے بڑی الائچی کھانے کے 6بہترین فائدے ہیں۔ خوشبودار بیج کے حوالے سے بڑی الائچی پوری دنیا میں بہت مشہور ہے۔ اسےکھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔بڑی الائچی کے بے شمار فوائد ہیں۔ جیسے کہ بڑی الائچی کے دانے چبانے سےآپ کی بھوک میں اضافہ ہوتا ہےاور پیٹ صحیح رہتا ہے۔ اس کےعلاوہ الائچی کے تیل کی مالش سےذہنی تناؤ کم میں آرام ملتا ہے۔یہ آپ کو ذہنی اور جسمانی تھکاو ٹ میں سکون دیتا ہے۔ بڑی الائچی کےدانوں میں سانس کی تکلیف دورکرنے کی طاقت ہوتی ہے۔ ایک بڑی الائچی کے دانے چبانے سے سانس کی تکلیف میں راحت ملتی ہے۔ نزلہ زکام میں بڑی الائچی کا قہوہ بناکر پینے سے افاقہ ہوتا ہے۔ بڑی الائچی کے دانوں میں ایسے اجزاموجود ہیں جو دانت کی تکلیف میں راحت دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ بڑی الائچی کی مدد سے آپ منہ کی بدبوسے نجات پا سکتے ہیں۔ یہ آپ کے مسوڑوں کو بھی صحت مند رکھتی ہے۔بڑی الائچی کے تیل سے آپ کی کھوپڑی صحت مند رہتی ہے۔ یہ آپکے بالوں کی جڑوں کو مضبوط بناتاہے اور آپ کے بالوں کو لمباگھنا اور مضبوط کرتا ہے۔ بڑی الائچی سے قبض کا بہترین علاج کیا جاتا ہے۔ بڑی الائچی کےاجزاء نظام ہاضمہ کو بہتر بناتےہیں اور آنتوں کو صحت مند بناتے ہیں۔ایک بڑی الائچی کے دانوں کو آدھاکپ دہی میں ملا کر کھانے سے قبض کی شکایت دور ہو جاتی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں