آج کی تاریخ

بستی ملوک زیادتی کیس،متاثرہ لڑکی کی فریادپرایڈیشنل آئی جی کاایکشن

ملتان (عوامی رپورٹر) بھٹہ مالک جعفر حسین اور اسکے ساتھیوں کے ہاتھوں اجتماعی زیادتی، سگریٹ سے جسم داغنے اور زیادتی کے ساتھ ویڈیو بنانے کی متاثرہ کرن شہزادی کا مقدمہ تھانہ بستی ملوک میں درج ہونے کے بعد تفتیشی ظفر ہراج کی جانب سے بڑی رقم کی ڈیمانڈ پوری نہ کرنے پر تھانے سے رسوا ہونے کے بعد بیس روز سی پی او آفس ملتان اور آر پی او آفس میں دھکے کھانے اور انصاف نہ ملنے پر متاثرہ کرن شہزادی اپنی خالہ کے ہمراہ ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب ملتان کے دفتر پہنچ گئی اور تمام تر حالات سے آگاہ کر دیا ۔ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب نے ڈی ایس پی مخدوم رشید اور تفتیشی افسر ظفر ہراج کو مثل مقدمہ سمیت آج دن گیارہ بجے طلب کرلیاجبکہ متاثرین کو مقدمے کا تفتیشی افسر تبدیل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ تفصیلات کے مطابق متاثرہ کرن بی بی اور اسکی خالہ شمیم بی بی نے ایڈشنل آئی جی جنوبی پنجاب کو دیگئ درخواست میں موقف اختیار کیا کہ21-04-25کو ایف آئی آر 79/25درج ہوئی ملزمان انصر ولد طالب‘جعفر ولد اکرم‘عثمان عرف سانول‘ایک نامعلوم ملزم میری بھانجی کے زنابالجبر کیا اور رات کے اندھیرے میں میری بھانجی کو میرے گھر کے باہر بے ہوشی حالت میں پھینک کر چلے گئے جس کی بابت تھانہ بستی ملوک میں ایف آئی آر درج ہوئی اسی ہی ظفر حسین ایس آئی نے ہمیں چوک پر بلایا اور ہم سے کہا کہ لاہور ڈی این اے کیلئے جانا پڑنا ہے جس کیلئے 4‘5لاکھ لگیں گے آپ کے پاس پیسے ہیں تو کارروائی کرتا ہوں۔اسی دوران اس نے ملزمان کو کرسیاں پر بٹھایا ہوا تھا اگر پیسے نہیں ہیں تو مقدمہ خارج کردونگا ملزمان کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا۔جناب عالی میری بھانجی کرن شہزادی جس کے ساتھ زناء بالجبر ہوا اسی کی نازیبا ننگی تصویریں اور ویڈیوں ملزمان کے پاس ہیں جو انہوں نے تشدد کرکے بنائیں اور جسم پر سگریٹ بھی لگاتے رہے دفعہ 164کے بیان بھی لف درخواست ہیں اور ایف آئی آر بھی لف ہے۔ملزم ڈی این اے کے ڈر سے سعودی عرب فرارہوچکا ہے۔جعفر حسین ولد اکرم بھٹہ مالک ہے۔سائلہ اور اس کی بھانجی کو جان کا خطرہ ہے اور باحیثیت عورت ہماری عزت کا معاملہ ہے جناب سے استدعا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کرکے ہمیں انصاف دیا جائے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں