آج کی تاریخ

برج دلوآپ کا یہ ہفتہ 28 اپریل سے 4 مئی تک کیسا گزرے گا ؟

دو اہم فلکیاتی واقعات رونما ہوں گے۔ اگر آپ ان کو سمجھ کر آگے بڑھیں تو اپنی صلاحیتوں کو درست انداز میں، صحیح وقت پر اور مناسب جگہ پر استعمال کر کے بڑی کامیابیاں حاصل کر سکیں گے۔ اب تمام میدانوں میں ایکویریئنز ترقی کی راہ پر گامزن ہوں گے۔ یہ 42 دنوں کا ایک خاص سیزن ہے۔
جب ایک ایکویریئن (برج دلو والا) اپنے اندر دلچسپی پیدا ہوتی ہوئی دیکھتا ہے تو وہ ہمیشہ بیک وقت کئی میدانوں میں کام کرتا ہے۔ فیصلے کرنے کی صلاحیت ایسی ہوتی ہے کہ یا تو مکمل ہاں یا مکمل نہ، یعنی درمیان کی کوئی بات نہیں ہوتی۔
ایکویریئنز ویسے بھی مشہور ہیں ٹرینڈ سیٹرز کے طور پر اور اعلیٰ مینجمنٹ صلاحیتوں کے حامل ہوتے ہیں۔ اب ان کی نیچرل مینجمنٹ صلاحیتوں کے ساتھ 4 مئی کو وینس بھی جڑ جائے گا، جو آپ کے تیسرے گھر میں داخل ہو گا۔ وینس آپ کی منصوبہ بندی، نئے آئیڈیاز اور دلچسپی کے بڑھتے ہوئے جذبے کی نمائندگی کرے گا۔ جب ایکویریئن اپنے اندر دلچسپی ابھرتی ہوئی دیکھتا ہے تو بیک وقت کئی میدانوں میں کام کرتا ہے۔ میرے 25 سالہ تجربے کے مطابق چاہے وہ طالب علم ہو، گھریلو خاتون ہو یا کاروباری شخصیت، ایکویریئنز ایک شعبے میں مہارت حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں میں بھی بھرپور دلچسپی لیتے ہیں۔وینس آپ کی انہی دلچسپیوں کو ایندھن فراہم کرے گا، جو آپ کو زندگی میں اپگریڈیشن، شخصیت میں نکھار اور بہتر معیارِ زندگی کی طرف لے جائے گا۔ وینس آپ کے نویں گھر کا بھی نمائندہ ہے، اس لیے وہ ایکویریئنز جو اعلیٰ تعلیم کے لیے بین الاقوامی سطح پر کوشش کر رہے ہیں، سفر یا ڈاکیومینٹیشن کے مرحلے میں ہیں، وہ بھی کامیاب ہوں گے۔ کاروباری افراد بھی بین الاقوامی سطح پر اپنی سرگرمیوں کو بڑھانے میں کامیابی حاصل کریں گے۔ اس وینس کی وجہ سے آپ کی شخصیت میں مثبت اثرات آئیں گے، لوگ آپ کے بارے میں اچھی رائے قائم کریں گے، آپ خود میں سکون محسوس کریں گے، موسم اور تعلقات سے خوشیاں ملیں گی، کام میں بھی خوشیاں نصیب ہوں گی۔
دوسرا اہم واقعہ 28 اپریل کو ہے، جب نیا چاند آپ کے چوتھے گھر میں ہوگا۔ یہ بھی ایک مثبت خبر ہے، جو آپ کے اعتماد، خود فہمی، روحانی طاقت اور فیصلہ سازی کی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا۔ اب یا تو کرنا ہے یا چھوڑ دینا ہے، درمیان کی کوئی کیفیت نہیں ہوگی۔ خوف کم ہوں گے، اس نئے چاند کی وجہ سے بھی آپ کے لیے فائدہ ہوگا۔
ان دونوں مثبت تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ گزشتہ چند دنوں سے بھی آپ کے ستارے مثبت چل رہے ہیں۔ مریخ اس وقت آپ کے ساتویں گھر میں ہے، جو آپ کے کیریئر کی نمائندگی کرتا ہے۔ مریخ ہر دو سال بعد ساتویں گھر میں آتا ہے اور جب آتا ہے تو ذاتی صلاحیتوں کو مالی فائدے میں بدلنے، قوانین سے ہم آہنگی پیدا کرنے اور دوسروں سے اتفاق رائے حاصل کرنے کے مواقع پیدا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر آپ پارٹنرشپ کرتے ہیں یا دوسروں کے قواعد و ضوابط کو مان کر چلتے ہیں، تب بھی فائدہ ہوگا۔ جسمانی طاقت یا کھیلوں سے متعلق کاروبار، بلڈنگ، لائیو اسٹاک، اسٹاک ایکسچینج بروکریج، رئیل اسٹیٹ یا موٹیویشنل اسپیکنگ، سوشل میڈیا کنٹینٹ بنانے جیسے شعبوں میں بھی ایکویریئنز اب ترقی کی راہ پر گامزن ہوں گے۔ یہ 42 دنوں کا سیزن ہے جو آپ کے لیے انتہائی موزوں ہے۔
سورج بھی اس وقت آپ کے چوتھے گھر میں ہے۔ جب سورج یہاں ہو تو اپنی بہادری اور ہمت کا امتحان لینا چاہیے، کیونکہ یہ اپنے عروج پر ہوتی ہے۔ اپنے اندر کے خوف ختم کریں۔ جن معاملات کو سلجھانے سے آپ ڈرتے تھے، جس حق کے لیے آواز اٹھانے سے ہچکچاتے تھے، جس ناراضگی کو دور کرنے یا کسی رسک کو لینے سے ڈرتے تھے، ان سب پر قابو پانے کا یہ بہترین وقت ہے۔
مشتری اس وقت آپ کے پانچویں گھر میں ہے۔ مشتری مشترکہ کوششوں، شراکت داری، علم پر مبنی نئے رحجانات، اور ساتھیوں، ملازمین اور افسران کی طرف سے تعاون کی نمائندگی کرتا ہے۔ یہ نہ صرف مالی فوائد لائے گا بلکہ ایسے جوڑوں کے لیے بھی خوش خبری ہے جو اولاد کے خواہشمند ہیں۔ مشتری کی اس پوزیشن میں ان کے لیے امید کے دروازے کھلتے ہیں۔
زحل اس وقت آپ کے دوسرے گھر میں ہے، جس کے دو اثرات ہیں۔ وہ ایکویریئنز جو پیدائشی طور پر زحل کی مثبت پوزیشن رکھتے ہیں، ان کے لیے زحل ترقی کا ذریعہ ہوگا۔ لیکن جن کے لیے زحل پیدائشی طور پر کمزور یا منفی پوزیشن میں تھا، ان کے لیے زحل دباؤ اور خطرات پیدا کرے گا، جیسے کہ ملازمت کا اچانک خاتمہ، دوستوں کی بے وفائی یا کم سطح کے مواقع ملنا۔ ایسے افراد کو سنبھل کر چلنے اور روحانی طریقوں پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ نیلا سفائر (Blue Sapphire) پہننا اور دن میں پانچ وقت سورہ شمس پڑھنا ان کے لیے مفید ہوگا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں