شمسی نظام کی سپورٹ آپ کو ملے گی۔اس کی تفصیل جانیے ۔ آپ کے جذبات اس ہفتے 28، 29 اور 30 اپریل کو ابھریں گے۔ آپ کے کیریئر کا سیارہ ایک مثبت زاویے یعنی چوتھے زاویے پر آ جائے گا، جس کے بے شمار فائدے ہوں گے۔28 اپریل کو ہفتے کے پہلے دن نیا چاند ہوگا اور یہ نیا چاند آپ کے پانچویں زاویے پر ہوگا۔ میرے ہم پیشہ ماہرین نجوم نے چاند کی کئی اہمیتیں بیان کی ہیں، لیکن میں اپنی تجربات کی بنیاد پر کچھ نئی باتیں آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔ نیا چاند سال میں ایک بار دو سے ڈھائی دن کے لیے پانچویں زاویے پر نمودار ہوتا ہے۔ اس سیزن میں غیر معمولی اندرونی وضاحت پیدا ہوتی ہے۔ آپ کو فیصلے کرنے میں ہچکچاہٹ نہیں ہوگی۔ آپ اپنی فیملی اور اس سے متعلقہ فلاحی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے بہت واضح، بہت خوش باش اور پرجوش ہوں گے۔ اس وقت آپ کو خود کو سمجھنے کا موقع ملے گا۔ آپ اپنی روحانی طاقت، نفسیاتی قوت، بہادری اور قیادت کی صلاحیتوں کو محسوس کریں گے۔ یہ خاص قسم کے جذبات 28، 29 اور 30 اپریل کو ظاہر ہوں گے۔ جب آپ اس کیفیت میں ہوں تو سمجھیں یہ آپ کی اصل خوبی ہے۔ اگر اس وقت آپ کسی رسک کو لینے کی کوشش کریں تو بلا جھجک کر گزریں، کیونکہ یہی آپ کی اصل روحانی طاقت ہے۔ دوسرا اہم واقعہ 4 مئی کو ہوگا، جب وینس جو آپ کے لیے کیریئر کا سیارہ ہے، ایک مثبت زاویے یعنی چوتھے زاویے پر آ جائے گا۔ وینس کا یہ سفر 25 دن کا ہوگا اور سال میں ایک بار ہوتا ہے۔ اس سیزن میں آپ اپنے تمام معاملات میں پرسکون ہو جائیں گے، چاہے وہ قانونی معاملات ہوں، جسمانی صحت کے مسائل ہوں، خاندانی مسائل ہوں یا کاروباری معاملات۔
چیزیں آپ کی توقعات کے مطابق چلیں گی اور آپ اچھے اور بڑے فیصلے لیں گے، اور وہ فیصلے کامیاب بھی ہوں گے۔ زندگی کی آسائشیں جیسے اچھی گاڑی، اچھا گھر یا دیگر سہولیات بھی حاصل ہوں گی۔
اگر آپ کچھ خریدنا یا بیچنا چاہتے ہیں تو 4 مئی کے بعد بہترین وقت ہوگا۔ وینس صرف رومانس یا لگاؤ کا سیارہ نہیں بلکہ مادی فائدے کا بھی ذریعہ ہے۔ جب وینس اچھی حالت میں ہو تو اس کا مطلب ہے کہ کیریئر میں ترقی ہوگی، سودے طے پائیں گے، اچھے تعلقات قائم ہوں گے، نئے کلائنٹس آئیں گے، نئے راستے کھلیں گے، ملٹی ٹاسکنگ میں کامیابی ہوگی، اور بے روزگار افراد کو نوکریاں ملنے کے مواقع بڑھیں گے۔
فیصلے جلدی ہوں گے اور وہ مؤثر اور نفع بخش ہوں گے۔ اس کے علاوہ آپ کی ذاتی کشش میں اضافہ ہوگا اور آپ ہر محفل میں مرکز نگاہ بن جائیں گے، چاہے وہ پیشہ ورانہ ہو یا خاندانی اجتماع ہو۔
پچھلے ہفتے سے کچھ چیزیں ان دو نئے واقعات کو بھی سپورٹ کر رہی ہیں۔ مثلاً مریخ آپ کے آٹھویں زاویے میں ہے، جس سے آپ سفر اور مقابلوں کے لیے موزوں ہیں، اور مقابلے جیتنے کے بھی چانسز ہیں۔
مرکری آپ کے چوتھے زاویے پر ہے، جو آپ کی ذہنی صلاحیتوں، نفسیاتی صحت، فیصلہ سازی کی طاقت، تخلیقی صلاحیتوں اور عوامی امیج کو بہتر بنا رہا ہے۔
سورج بھی آپ کے پانچویں زاویے پر ہے، جو رومانس، تعلقات، محبت کے وعدوں اور فیصلوں کو پورا کرنے میں مدد دے گا۔
دو طویل المدتی سیارے بھی اس وقت آپ کے حق میں ہیں؛ جیوپیٹر اس وقت آپ کے چھٹے زاویے پر ہے، جو آپ کو فکری الجھنوں، خوف اور رازوں کو سمجھنے میں مدد دے گا۔ یہ علم اور تجربے کی بنیاد پر کامیاب فیصلے کروائے گا۔ زحل آپ کے تیسرے زاویے پر ہے، جو آپ کا حاکم سیارہ ہے۔ زحل کی یہ پوزیشن آپ کو غیرمعمولی حس عطا کرے گی، جیسے ڈیجا وو کے تجربات، یعنی لگے گا کہ آپ پہلے بھی یہ لمحہ دیکھ چکے ہیں۔ یہ کیفیت ہر 30 سال میں ایک بار آتی ہے اور تقریباً ڈھائی سال جاری رہتی ہے۔ یہ سیزن ابھی مئی یا جون تک جاری رہے گا۔
لہٰذا اگر کوئی چیز ایسی محسوس ہو تو سمجھیں کہ یہ آپ کی اضافی صلاحیت ہے، انسانوں کی عام صلاحیتوں سے آگے کی۔
مجموعی طور پر مریخ، وینس، مرکری، سورج، چاند، جیوپیٹر اور زحل سب آپ کے لیے اس وقت موافق ہیں۔ ایسا کوئی سیارہ نہیں جو رکاوٹ یا مایوسی پیدا کرے۔ لہٰذا دل کھول کر اپنے کاموں پر توجہ دیں اور رسک لیں۔ اگر پھر بھی کوئی کیپریکورنین خوف یا غصے میں ہے، یا جذباتی کیفیت پر قابو نہیں پا رہا تو سورہ شمس کی تلاوت کرے ۔ سورہ شمس دن میں پانچ بار پڑھی جائے۔
