آج کی تاریخ

WASA, Punjab government, corruption, mega corruption, Arif, Saeed Dogar, disciplinary action, accountability, government orders, mismanagement, water authority, Punjab reforms, public sector corruption, governance issues, anti-corruption measures, Pakistan.

ایم ڈی واسا ملتان ناک آئوٹ،یونین کامیاب،اکائونٹس آفس کا کنٹرول سنبھال لیا

ملتان (جاوید اقبال عنبر سے ) واسا یونین نے چند ہی ماہ میں ایم ڈی واساخالد رضا خان کو مکمل طور پر ناک آؤٹ کردیا اور اکاؤنٹ آفس میں اہم عہدوں پر اپنے بندے بٹھا دیئے ہیں جو سرے سے اکاؤنٹ آفس کو ہینڈل کرنے کا تجربہ ہی نہیں رکھتے ،جونیئر کلرک سکیل اور تعلیمی قابلیت پر بھی پورا نہیں اترتے، اس طرح واسا اکاؤنٹس کے معاملات پر مکمل کنٹرول واسا یونین کا ہوگیا ہے ۔تفصیل کے مطابق واسا ہیڈ آفس کی اکاؤنٹس برانچ میں جونیئر کلرک اکاؤنٹنٹ کی سیٹ پر براجمان ہیں حالانکہ ان کی ڈیوٹی واسا کے مختلف ڈویژنوں میں ہوتی ہے ، ان جونیئر کلرکس کا سکیل 11 واں ہے لیکن یہ 16 ویں سکیل کی سیٹ انجوائے کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان جونیئر کلرکس میں فخر اقبال خان ، احسان اللہ ڈوگر ، مخدوم ارسلان ، خواجہ وحید و دیگر شامل ہیں ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ان جونیئر کلرکوں کو واسا غازی یونین کے سرکردہ رہنماؤں کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے جس کی وجہ سے وہ16 ویں سکیل کی سیٹوں پر چمٹے ہوئے ہیں، ان جونیئر کلرکوں میں فخر اقبال خان سابق صدر غازی یونین احسن خان کے صاحبزادے ہیں جبکہ دیگر جونیئر کلرکوں کو بھی غازی یونین کے مرکزی و مقامی رہنماؤں کی حمایت حاصل ہے جو ان کی ڈویژنوں میں واپسی میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایم ڈی واسا خالد رضا خان کو اکاؤنٹنٹس نے جونیئر کلرکوں کو واپس ان کی اصل سیٹوں پر بھیجنے کے لئے درخواست بھی دی ہے جو کہ دبا لی گئی ہے اور دو ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود درخواست پر کوئی کارروائی نہیں ہوسکی ۔ معلوم ہوا ہے اس معاملے پر ایم ڈی واسا خالد رضا خان نے چپ سادھ رکھی ہے اور اس کی وجہ یونین کا دباؤ ہے جس کے سامنے وہ بے بس ہیں۔ ذرائع کے مطابق جونیئر کلرکوں کی اکاؤنٹ برانچ میں موجودگی سے ریکارڈ چوری ، بوگس بلوں کو پاس کرنے کی شکایات سامنے آرہی ہیں جبکہ جائز کاموں کے لیے جانے والے ٹھیکیدار بھی جونیئر کلرکوں کی فرمائشوں کے باعث پریشان ہیں۔اس معاملے پر مؤقف کے لئے ایم ڈی واسا خالد رضا خان سے رابطہ کیا گیا لیکن انہوں نے جواب دینے سے گریز کیا ۔

شیئر کریں

:مزید خبریں