آج کی تاریخ

ایف بی آر کا کسٹمز سروس کے افسران کو مالی انعامات دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پاکستان کسٹمز سروس کے گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کو مالی انعامات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایف بی آر نے کسٹمز ایکٹ 1969 کی دفعہ 210 اور 20213 کے تحت نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس میں 26 نومبر 2012 کو جاری کردہ ایس آر او میں ترمیم کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، پاکستان کسٹمز سروس کے گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کو مالی انعامات دیے جائیں گے جو ان کی کارکردگی کی بنیاد پر ایف بی آر کے منظور شدہ ٹرانسفارمیشن پلان کے مطابق ہوں گے۔
یہ اقدام محکمے کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور افسران کی حوصلہ افزائی کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں