آج کی تاریخ

پی ٹی آئی کا 5 اگست کو اسلام آباد میں بڑا جلسہ کرنے کا اعلان-پی ٹی آئی کا 5 اگست کو اسلام آباد میں بڑا جلسہ کرنے کا اعلان-کراچی ایئرپورٹ پر غیر قانونی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، 7 مسافر آف لوڈ-کراچی ایئرپورٹ پر غیر قانونی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، 7 مسافر آف لوڈ-اسلام آباد کی عدالت کا فیصلہ: علی امین گنڈا پور کی اشتہاری حیثیت برقرار، پولیس کو فوری گرفتاری کا حکم-اسلام آباد کی عدالت کا فیصلہ: علی امین گنڈا پور کی اشتہاری حیثیت برقرار، پولیس کو فوری گرفتاری کا حکم-پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں؛ ایوان کا بائیکاٹ یا تحریک، فیصلہ جلد ہوگا، چیئرمین پی ٹی آئی-پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں؛ ایوان کا بائیکاٹ یا تحریک، فیصلہ جلد ہوگا، چیئرمین پی ٹی آئی-پی ٹی آئی کا خطرناک منصوبہ منظرعام پر لاؤں گا مزید ارشد شریف جیسا کھیل کھیلنے نہیں دونگا، سینیٹر فیصل واوڈا-پی ٹی آئی کا خطرناک منصوبہ منظرعام پر لاؤں گا مزید ارشد شریف جیسا کھیل کھیلنے نہیں دونگا، سینیٹر فیصل واوڈا

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025 کی تیاریاں عروج پر، ممکنہ تاریخ اور مقام سامنے آگیا

ایشیا کپ 2025 کے انعقاد کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئی ہیں اور بھارتی میڈیا کے مطابق یہ ایونٹ ممکنہ طور پر 10 ستمبر سے شروع ہوگا۔
رپورٹس کے مطابق ایشیا کپ 2025 کا مکمل شیڈول جولائی کے پہلے ہفتے میں جاری کیے جانے کا امکان ہے جبکہ اس ٹورنامنٹ کی میزبانی بھارت کرے گا۔
ایشیا کپ میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور متحدہ عرب امارات کی ٹیموں کی شرکت متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میچز متحدہ عرب امارات میں کرانے کا امکان زیادہ ہے تاکہ نیوٹرل مقام پر تمام ٹیموں کو کھیلنے میں سہولت دی جا سکے۔
مزید یہ کہ ایونٹ ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھی کھیلا جا سکتا ہے، جس کے تحت کچھ میچز ایک اور باقی دوسرے ملک میں منعقد کیے جا سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھارت نے سیکیورٹی وجوہات کا جواز بنا کر چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کیا تھا، جس کے بعد ہائبرڈ ماڈل پر اتفاق ہوا اور بھارت کے میچز یو اے ای منتقل کیے گئے تھے۔ پاکستان بھی اپنے آئندہ میچز بھارت میں نہ کھیلنے کا اعلان کر چکا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں