آج کی تاریخ

پی ٹی آئی کا 5 اگست کو اسلام آباد میں بڑا جلسہ کرنے کا اعلان-پی ٹی آئی کا 5 اگست کو اسلام آباد میں بڑا جلسہ کرنے کا اعلان-کراچی ایئرپورٹ پر غیر قانونی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، 7 مسافر آف لوڈ-کراچی ایئرپورٹ پر غیر قانونی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، 7 مسافر آف لوڈ-اسلام آباد کی عدالت کا فیصلہ: علی امین گنڈا پور کی اشتہاری حیثیت برقرار، پولیس کو فوری گرفتاری کا حکم-اسلام آباد کی عدالت کا فیصلہ: علی امین گنڈا پور کی اشتہاری حیثیت برقرار، پولیس کو فوری گرفتاری کا حکم-پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں؛ ایوان کا بائیکاٹ یا تحریک، فیصلہ جلد ہوگا، چیئرمین پی ٹی آئی-پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں؛ ایوان کا بائیکاٹ یا تحریک، فیصلہ جلد ہوگا، چیئرمین پی ٹی آئی-پی ٹی آئی کا خطرناک منصوبہ منظرعام پر لاؤں گا مزید ارشد شریف جیسا کھیل کھیلنے نہیں دونگا، سینیٹر فیصل واوڈا-پی ٹی آئی کا خطرناک منصوبہ منظرعام پر لاؤں گا مزید ارشد شریف جیسا کھیل کھیلنے نہیں دونگا، سینیٹر فیصل واوڈا

تازہ ترین

او آئی سی کا اعلامیہ جاری: فلسطین کو مرکزی ایجنڈا قرار، کشمیر کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ

استنبول: اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کونسل کے 51ویں اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔
اعلامیے میں مسلم امہ کے اتحاد اور یکجہتی کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، جب کہ اسلاموفوبیا کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا گیا۔
او آئی سی نے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی غیر متزلزل حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے عالمی نظام میں مسلم دنیا کی مؤثر نمائندگی بڑھانے پر زور دیا۔
اعلامیے میں فلسطین کے مسئلے کو تنظیم کا مرکزی ایجنڈا قرار دیتے ہوئے مشرقی یروشلم کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کرنے کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا گیا۔
اسرائیلی جارحیت کی سخت مذمت کرتے ہوئے غزہ میں جاری قتل عام کو نسل کشی قرار دیا گیا اور فلسطینیوں کے جبری انخلاء کی تمام منصوبہ بندیوں کو مسترد کر دیا گیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں