آج کی تاریخ

البانیا جانے کی کوشش ناکام: جعلی ویزا پر مسافر اور دو ایجنٹس گرفتار

کراچی: ایف آئی اے امیگریشن حکام نے غیر قانونی ویزا پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک مسافر اور دو ایجنٹس کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق، مرزا سکندر نامی مسافر کو کراچی ایئرپورٹ پر اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ جعلی ای ویزا کے ذریعے البانیا جانے کی کوشش کر رہا تھا۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ مسافر نے ایجنٹس سے 22 لاکھ روپے میں جعلی ویزا حاصل کیا تھا، جن میں سے 15 لاکھ روپے بینک کے ذریعے ادا کیے گئے تھے۔
ایف آئی اے حکام نے مسافر کی نشاندہی پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ایجنٹس مہران خالد اور شہروز جنید کو بھی گرفتار کر لیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافر اور ایجنٹس کو مزید تفتیش کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے اور اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں