آج کی تاریخ

اسلام آباد: ویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے ویزا دھوکہ دہی میں ملوث ملزم علی اکبر کو گرفتار کرلیا۔
بیان کے مطابق، ملزم کو چکوال سے حراست میں لیا گیا، جس نے ایک شہری کو سٹڈی ویزہ پر امریکہ بھجوانے کے بہانے 37 لاکھ روپے ہتھیائے۔ ملزم اور اس کے ساتھیوں نے یہ رقم نقد اور بینک اکاؤنٹس کے ذریعے وصول کی۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم نے متاثرہ شہری کو دبئی کے راستے امریکہ بھیجنے کا وعدہ کیا، لیکن دبئی پہنچانے کے بعد خود لاپتہ ہوگیا۔
حکام کے مطابق، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں