آج کی تاریخ

پی ٹی آئی کا 5 اگست کو اسلام آباد میں بڑا جلسہ کرنے کا اعلان-پی ٹی آئی کا 5 اگست کو اسلام آباد میں بڑا جلسہ کرنے کا اعلان-کراچی ایئرپورٹ پر غیر قانونی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، 7 مسافر آف لوڈ-کراچی ایئرپورٹ پر غیر قانونی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، 7 مسافر آف لوڈ-اسلام آباد کی عدالت کا فیصلہ: علی امین گنڈا پور کی اشتہاری حیثیت برقرار، پولیس کو فوری گرفتاری کا حکم-اسلام آباد کی عدالت کا فیصلہ: علی امین گنڈا پور کی اشتہاری حیثیت برقرار، پولیس کو فوری گرفتاری کا حکم-پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں؛ ایوان کا بائیکاٹ یا تحریک، فیصلہ جلد ہوگا، چیئرمین پی ٹی آئی-پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں؛ ایوان کا بائیکاٹ یا تحریک، فیصلہ جلد ہوگا، چیئرمین پی ٹی آئی-پی ٹی آئی کا خطرناک منصوبہ منظرعام پر لاؤں گا مزید ارشد شریف جیسا کھیل کھیلنے نہیں دونگا، سینیٹر فیصل واوڈا-پی ٹی آئی کا خطرناک منصوبہ منظرعام پر لاؤں گا مزید ارشد شریف جیسا کھیل کھیلنے نہیں دونگا، سینیٹر فیصل واوڈا

تازہ ترین

اسرائیل-ایران جنگ: چند اہم فیکٹ چیک، حقائق اور پاکستان کا اصولی مؤقف

اسلام آباد: پاکستان نے واضح کر دیا ہے کہ وہ امریکا یا اسرائیل کو ایران پر حملے کے لیے اپنی فضائی، زمینی یا سمندری حدود کے استعمال کی اجازت نہ پہلے دی ہے اور نہ ہی مستقبل میں دے گا۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 21 اور 22 جون کی درمیانی شب ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کی پاکستان شدید مذمت کرتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ اسرائیلی جارحیت کی سخت الفاظ میں مخالفت کی ہے اور ایران کے دفاع میں مکمل سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کا برملا اظہار کیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان نہ کسی غیر ملکی جنگ میں فریق بنے گا اور نہ ہی کسی بلاک کی سیاست کا حصہ بنے گا۔ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اصولی مؤقف یہی ہے کہ ہر ملک کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے اور پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
پاکستان نے بین الاقوامی سطح پر تمام فریقین کے ساتھ فعال سفارتی روابط برقرار رکھے ہیں اور خطے میں امن و استحکام کے لیے جامع مذاکرات اور مکالمے کو واحد راستہ قرار دیا ہے۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کسی بھی تنازعے کا پائیدار اور باعزت حل صرف بات چیت سے ہی ممکن ہے، اور یہ تمام متعلقہ فریقین کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ وہ فوری اور مؤثر سفارتی اقدامات سے کشیدگی میں کمی لائیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں