بہاولپور (کرائم سیل)ڈی پی او آفس اکاوئنٹ بر ا نچ میں بہاولنگر کی جوڑی کی مکمل اجارہ داری،نئے بھر تی ہونے والے کانسٹیبلان کو مختلف الاؤنسز تنخواہوں میں نہ لگنے باعث بے چینی ان مسائل کے ساتھ سا تھ پولیس کے ریٹائرڈ افسران کو اپنے واجب الادا لاکھوں روپے کی ادائیگی لیو انکیشمنٹ سے محروم رکھا گیا، جو دو سال سے زائد عرصے تک وہ اپنے قانونی حقوق کے لیے در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ تحقیق سے یہ انکشاف ہوا کہ سابق اکاونٹنٹ اور آڈٹ کلرک ( موجودہ اکاؤنٹنٹ)کی غفلت اور مجرمانہ لاپرواہی کے باعث تقریباً ایک کروڑ پینتالیس لاکھ روپے سرکاری خزانے سے ضائع ہو گئے، انکوائری افسر نے محکمانہ کاروائی کے لیے لکھا مگر اینٹی کرپشن میں مقدمے کے لیے کوئی کوشش نہ کی جبکہ دیگر اضلاع میں ریٹائرڈ افسران کو مکمل ادائیگی کی گئی۔ یہ معاملہ محکمہ کے شفافیت اور انتظامی کنٹرول پر سنگین سوالات اٹھا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق چند ایک ضلعی پولیس ملازمین جو بہاولپور سے معیاد ملازمت مکمل کرکے ریٹائرڈ ہوئے انہوں نے رابطہ پر بتایا کہ ان کو لگ بھگ 02 سال سے محکمہ کی جانب سے لیو انکیشمنٹ کی رقم ادا نہ کی گئی اس بارہ میں انہوں نے متعدد بار اکاونٹ برانچ ان دو سالوں میں سابقہ اکاونٹنٹ اور آڈٹ کلرک موجودہ اکاونٹنٹ سے رابطہ کیا جنہوں نے بجٹ گورنمنٹ کی جانب سے نہ دئیے جانے کا عذر پیش کیا اور بتایا کہ سنیارٹی وائز فہرست ترتیب دی گئی ہے جو ریکارڈ پر ہے آپ کا لیو انکیشمنٹ سے متعلق بجٹ جونہی آئی جی دفتر سے دفتر ہذا کو الاٹ کیا جا ئے گا مرحلہ وار ادائیگی کی جائیگی۔گورنمنٹ آف پنجاب کی جانب سے مہیا کردہ گرانٹ مالی سال 2024-25 کا اگر جائزہ لیا جائے تو لیو انکیشمنٹ کی ادائیگی کی مد میں کل رقم 02 کڑوڑ 34 لاکھ 62 ہزار 04 سو 26 روپے بہاولپور پولیس کو ادا کی گئی ہے جس میں سے پورے سال میں88 لاکھ70 ہزار09 روپے کی ادائیگی ریٹائرڈ آفیسران کو کی گئی ہے جب کہ ملاحظہ حکم سزا اکاونٹنٹ کرنے پر 51 ریٹائرڈ آفیسران کو ان کے جائز حق سے محروم رکھا گیا ہے اور سرکاری فنڈ ز ان دونوں کی مجرمانہ غفلت کے نتیجہ میں رقم 01 کروڑ 45 لاکھ 92 ہزار 04 سو 17 روپے ضا ئع گئے ہیں ۔اگر دیگر اضلاع میں لیو انکیشمنٹ کی ادائیگی کا جائزہ لیا جائے تو ان کے یہاں سے کوئی ایسی دقت سامنے نہ آئی ہے انکوائری آفیسر نے انکوائری تو منطقی انجام تک پہنچا دی تاہم ان بزرگ آفیسران جنہوں نے اپنی زندگی کا ایک ایک لمحہ 38/40 سال اس محکمہ میں سروسز انجام دیں کی اشک شوئی کے لیے تاحال کوئی اقدام کسی نے نہ اٹھایا کیس اکاونٹنٹ اور آڈٹ کلرک کے خلاف اینٹی کرپشن ارسال نہ کیا ہے۔اعداد شمار ڈسٹرکٹ پولیس آفس چکوال لیا جائے تو لیو انکیشمنٹ کی مد میں 15لاکھ 97ہزار 9 روپے موصول ہوئے 07 لاکھ 65ہزار 3 سو 82 روپے خرچ ہوئے جب کہ بقیہ رقم واپس کر دی گئی جائزہ خرچ ڈسٹرکٹ پولیس قصور لیا جائے تو ان کو سال 2024 میں 03کڑوڑ 36 لاکھ کے قریب رقم لیو انکیشمنٹ کی مد میں دی گئی جنہوں نے تمام رقم ریٹائرڈ آفیسران کو تقسیم کی۔بہاولپور کے مستحقین ریٹائرڈ آفیسران ڈی پی او سے امیدیں لگائے بیٹھے ہیں۔







