Post Views: 26
یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے اپنے 3 ہزار سے زائد کنٹریکٹ ملازمین کو نوکریوں سے برخاست کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کئی اسٹورز کو مالی خسارے کے باعث بند کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل فروری میں بھی تقریباً 3 ہزار ملازمین کو برطرف کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ملازمین کو چھٹی والے دن اچانک فارغ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔ برطرف کیے گئے ملازمین میں وہ افراد بھی شامل ہیں جو گزشتہ 10 سال سے کارپوریشن کے ساتھ منسلک تھے۔
واضح رہے کہ 22 جنوری کو وفاقی کابینہ نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز ختم کرنے کے لیے ایک کمیٹی بھی قائم کی تھی۔