Post Views: 125
خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ علاقہ شناوڑی تالاب کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم حملہ آوروں نے اچانک فائرنگ کر دی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔