آج کی تاریخ

گورنرپنجاب کوسخت ایکشن لینےکیلئے خط لکھیں گے:چیئرمین ایچ ای سی

ملتان ( سٹاف رپورٹر) بہا الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے 8 سالہ پرانے اخبار اشتہارات پر 19 اپریل 2025 کو سلیکشن بورڈ منعقد کروانے کے حوالے سے بہا الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کا لیٹر جب ڈاکٹر مختار احمد
چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کو بھیجا گیا اور پوچھا گیا کہ آپ بہا الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر ، عارضی رجسٹرار اعجاز احمد کے خلاف کیا ایکشن لیں گے جو فروری میں آپ کی جانب سے نوٹس لیے جانے پر ملتوی کیا گیا تھا مگر ضد کی خاطر دوبارہ کروایا جا رہا ہے۔ آپ نے پچھلی بار موقف دیا تھا کہ آپ گورنر کو لکھیں گے۔ کیا آپ ایچ ای سی کی رٹ قائم کرنے کے لیے گورنر پنجاب کو لیٹر لکھا رہے ہیں؟ اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو بھی کسی تادیبی کارروائی کی بابت لکھا جائے گا؟ یا یونیورسٹیاں ایسے ہی ایچ ای سی کی ہدایات کو روندتی رہیں گی۔ اور ایچ ای سی خاموش رہے گی تو ان کا موقف تھا کہ متعلقہ انتظامی ڈیپارٹمنٹ، ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور گورنر پنجاب کو سخت ایکشن لینے کیلئےخطوط لکھے جائیں گے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں