آج کی تاریخ

گلین فلپس کی شاندار سنچری، نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 331 رنز کا ہدف

لاہور: سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے گلین فلپس کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان کو 331 رنز کا ہدف دیا۔ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں گلین فلپس نے صرف 72 گیندوں پر ناقابل شکست 106 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر نیوزی لینڈ کو مضبوط پوزیشن پر پہنچایا۔

نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اننگز کا آغاز کرنے والے ول ینگ اور رچن رویندرا میں سے ول ینگ پہلے ہی اوور میں شاہین آفریدی کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے۔ رچن رویندرا نے 39 رنز کے مجموعے پر ابرار احمد کے ہاتھوں آؤٹ ہونے سے پہلے 26 رنز بنائے۔

کین ولیمسن اور ڈیرل مچل نے دو وکٹیں گرنے کے بعد ٹیم کو سنبھالا دیا اور دونوں نے مل کر 134 رنز کا اسکور بنایا۔ تاہم، کین ولیمسن 58 رنز بنا کر شاہین آفریدی کے ہاتھوں پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد ٹوم لیتھن بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔

ڈیرل مچل اور گلین فلپس نے مل کر نیوزی لینڈ کی اننگز کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔ ڈیرل مچل نے 81 رنز بنائے، جبکہ گلین فلپس نے 72 گیندوں پر 106 رنز کی تیز رفتار اننگز کھیل کر نیوزی لینڈ کو 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 330 رنز تک پہنچایا۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ابرار احمد نے دو اور حارث رؤف نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ تاہم، حارث رؤف اپنے ساتویں اوور کے دوران درد کے باعث میدان سے باہر چلے گئے، جس سے پاکستان کی بولنگ لائن اپ کو ایک دھچکا لگا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں