Post Views: 37
بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے مشکاف میں ریلوے ٹریک کی مرمت مکمل کر لی گئی، جس کے بعد اسے آمدورفت کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد کوئٹہ سے ملک کے دیگر حصوں کے لیے ٹرین سروس کل بحال کر دی جائے گی۔
یاد رہے کہ 11 مارچ کو مشکاف میں جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے کے بعد ٹرین سروس معطل کر دی گئی تھی۔ اس واقعے میں بی ایل اے کے دہشت گردوں نے سبی کے قریب ٹرین پر حملہ کرکے خواتین اور بچوں سمیت مسافروں کو یرغمال بنا لیا تھا۔
پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی فوری کارروائی میں تمام 33 دہشت گرد مارے گئے، تاہم دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 4 جوانوں سمیت 25 افراد شہید ہوگئے تھے۔