آج کی تاریخ

کنزرویٹرعمران ستار کی کرپشن، ریسیڈنگ پروجیکٹ ناکام،چولستان میں جنگلی حیات کو خطرہ

بہاولپور(کرائم سیل) عارضی کنزرویٹر عمران ستار کی تعیناتی کے دوران محکمہ جنگلات بہاولپور میں ریسیڈنگ اور لال سوہانرا لینڈ سکیننگ ترقیاتی منصوبوں میں کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کا انکشاف، چولستان میں گھاس نایاب، جانور بھوک سے مرنے لگے۔ روحیلے شدید پریشان سیکرٹری جنگلات سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں محکمہ جنگلات کے ریسیڈنگ پراجیکٹ اور دیگر ترقیاتی منصوبوں میں کروڑوں روپے کی مبینہ خوردبرد کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق کنزرویٹر عمران ستار نے اپنے چہیتے رینج آفیسرز کو فرنٹ پر رکھ کر بھاری مالی بدعنوانی کی ہے ۔ ریسیڈنگ پراجیکٹ مکمل طور پر ناکام ہونے کے باعث چولستان کے وسیع علاقے میں گھاس نایاب ہو گئی ہےجس سے قیمتی چرند پرند اور جانور بھوک کا شکار ہو کر مرنے لگے ہیں بتایا جا رہا ہے کہ 500 ایکڑ پر مشتمل ریسیڈنگ پراجیکٹ محکمہ جنگلات کے حوالے کیے جانے کے بعد مکمل فلاپ ہوگیا اور اس پراجیکٹ کا روحیلوں یعنی کہ روہی کے باسیوں کو کوئی فائدہ نہیں کیونکہ اس پراجیکٹ کو چولستان میں لگانے کے بجائے ایک پروجیکٹ اس جگہ پر لگایا گیا ہے جہاں پر نہری پانی اور سبزہ موجود ہے فی کس ایکڑ حکومت کی جانب سے 40 ہزار روپے بتایا جاتا ہے جس میں بیج زمین کی تیاری اور مزدوری شامل ہے لیکن محکمہ جنگلات کے عارضی کنزرویٹر نے حکام کی آنکھوں میں دھول جھونک کر نہ زمین کی تیاری مطلوبہ معیار کے مطابق کی اور نہ ہی کسی قسم کو معیاری بیج مطلوبہ وزن ڈالا گیا ہے ایک روحیلے نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ محکمہ جنگلات کے افسران نے فنڈز پورے کرنے کے لیے کسانوں کی فصلوں کے لئے تیار کی گئی زمینوں کے فوٹو بنوا کر بھیج دیئے ہیں واضح رہے کہ یہ پراجیکٹ چولستان رینج مینجمنٹ کے پاس ہوا کرتا تھا لیکن پچھلے تقریباً دس سالوں سے یہ پراجیکٹ نہیں آیا تھا اب آیا بھی ہے تو جنگلات محکمہ کے سپرد ہونے کی وجہ سے اس کا کوئی فائدہ نہیں ہو رہا ہے اور یہ مطلوبہ اہداف حاصل نہ کر سکے گا ۔اس تمام صورتحال میں جنگلات کے کئی افسران کے اثاثوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس سے کرپشن کے الزامات کو مزید تقویت ملی ہے۔چولستان کے باسیوں اور ماحولیاتی ماہرین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس بدعنوانی کی فوری تحقیقات کی جائیں اور ذمہ دار افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ قدرتی وسائل کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں