آج کی تاریخ

چیمپئنز ٹرافی 2025 کی اختتامی تقریب،پاکستانی آفیشلز کیوں شریک نہ ہوئے ؟

چیمپئنز ٹرافی 2025 کی اختتامی تقریب میں ایک غیر متوقع اور حیران کن لمحہ اس وقت آیا جب میزبان ملک پاکستان کا کوئی سرکاری نمائندہ اسٹیج پر موجود نہیں تھا۔ ایک بڑے اور باوقار ٹورنامنٹ کی میزبانی کے باوجود، جب ٹرافی حوالگی کا وقت آیا، تو پاکستانی حکام کی غیر موجودگی نے سب کو چونکا دیا۔
یہ وہ موقع تھا جو میزبان ملک کے لیے فخر اور خوشی کا لمحہ ہونا چاہیے تھا، لیکن پاکستان کی اسٹیج پر عدم موجودگی نے نہ صرف شائقین بلکہ کرکٹ ماہرین کو بھی حیرت میں ڈال دیا۔
اس حوالے سے پی سی بی کا موقف سامنے آیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کی تقریب میں چیئرمین محسن نقوی صحت خرابی کی وجہ سے جا نہ سکے، پی سی بی کی نمائندگی کیلئے ڈائریکٹر سید سمیر فائنل میں موجود تھے مگر آئی سی سی نے انہیں پریزنٹیشن میں نہیں بلایا
اگرچہ پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کرکٹ دیکھنے کو ملی، سنسنی خیز مقابلے ہوئے اور شائقین نے بھرپور لطف اٹھایا، مگر فائنل تقریب میں پاکستانی عہدیدار کی عدم موجودگی نے ایک نئے سوال کو جنم دیا ۔ آپکی اس حوالے کیا رائے ہیں کمنٹ میں لازمی بتائیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں