Post Views: 25
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں ووٹوں کی تصدیق سے متعلق کیس کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ 14 اپریل کو اس اہم کیس کی سماعت کرے گا۔ کیس کا تعلق 2021 میں ہونے والے چیئرمین سینیٹ کے انتخابات سے ہے، جس میں صادق سنجرانی نے یوسف رضا گیلانی کو شکست دی تھی۔
یوسف رضا گیلانی نے اس انتخاب میں مسترد کیے گئے 7 ووٹوں کو چیلنج کیا تھا، تاہم ان کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسترد کر دی تھی، جس کے بعد انہوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔ اب عدالت عظمیٰ اس معاملے کی آئینی حیثیت کا جائزہ لے گی۔