آج کی تاریخ

چار بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ فرار

بھارت کی ریاست اتر پردیش سے ایک حیران کن اور غیر معمولی واقعہ رپورٹ ہوا ہے، جہاں ایک شادی شدہ خاتون مبینہ طور پر اپنی ہی بیٹی کے سسر کے ساتھ گھر سے فرار ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق، خاتون کے شوہر سنیل کمار، جو پیشے کے لحاظ سے ٹرک ڈرائیور ہیں، نے میڈیا کو بتایا کہ وہ مہینے میں صرف دو مرتبہ گھر آتا تھا اور اس دوران، اس کی بیوی اکثر اس کی غیر موجودگی میں بیٹی کے سسر کو گھر بلاتی تھی۔
خاتون کے بیٹے نے بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی بہن کے سسر کا گھر میں آنا ہوتا، تو ماں ہمیں دوسرے کمرے میں جانے کے لیے کہتی تھی۔ ان کے مطابق، یہ سب کافی عرصے سے جاری تھا۔
ذرائع کے مطابق، 43 سالہ خاتون کی بیٹی کی شادی 2022 میں ہوئی تھی، جس کے بعد سے اس خاتون کے اپنی بیٹی کے 46 سالہ سسر شیلندرا سے مبینہ طور پر قریبی تعلقات قائم ہو گئے تھے۔
پڑوسیوں نے بھی گواہی دی ہے کہ شیلندرا اکثر رات گئے خاتون کے گھر آتا اور صبح سویرے واپس چلا جاتا تھا۔
سنیل کمار نے اس معاملے پر مقامی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروا دی ہے، تاکہ قانونی کارروائی کی جا سکے۔
یہ واقعہ بھارت میں روایتی خاندانی رشتوں اور سماجی اقدار پر ایک نیا سوال کھڑا کر رہا ہے، اور سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے سے بحث چھڑ چکی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں