Post Views: 34
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں اتوار کے روز کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ تو ہوا، مگر تماشائیوں کی کمی اسٹیڈیم کی رونق بحال نہ کر سکی۔ 32 ہزار شائقین کی گنجائش والے وینیو میں صرف 5 ہزار سے کچھ زائد افراد موجود تھے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے مداح زیادہ جوش و خروش سے نظر آئے، ٹیم کے جھنڈے تھامے نعرے لگاتے اور نسیم شاہ کو سپورٹ کرتے رہے، جو اسٹیڈیم میں توجہ کا مرکز بنے رہے۔
میچ کے دوران مشہور اداکار سعود بھی اسٹیڈیم پہنچے، جہاں مداحوں نے ان کے ساتھ تصاویر اور سیلفیاں بنوائیں۔
کراچی کنگز کی جانب سے سعد بیگ نے 17 گیندوں پر 20 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے بولنگ میں 7 مختلف بولرز کو آزمایا، جو ان کی گہرائی کا ثبوت ہے۔