آج کی تاریخ

پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات مکمل، بلاول بھٹو 4 سال کے لیے دوبارہ چیئرمین منتخب

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات مکمل ہو گئے ہیں، جس کے نتیجے میں بلاول بھٹو زرداری کو ایک بار پھر چار سال کے لیے چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ انتخابات پارٹی کے سینٹرل سیکریٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوئے، جن میں پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا انتخاب عمل میں آیا۔
نئے دور کے لیے ہمایوں خان کو سیکرٹری جنرل، ندیم افضل چن کو سیکرٹری اطلاعات، اور آمنہ پراچہ کو سیکرٹری فنانس منتخب کیا گیا ہے۔
یہ تمام تقرریاں پارٹی آئین کے تحت چار سالہ مدت کے لیے کی گئی ہیں، جو پاکستان پیپلز پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش کا حصہ ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں