Post Views: 20
پروئنسل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پنجاب میں رواں سال کی نسبت گزشتہ سالوں کے مقابلے میں زیادہ گرمی پڑنے کی پیشگوئی کی ہے اور ہیٹ ویو کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پورے پنجاب میں خشک اور گرم موسم کا سلسلہ جاری ہے، اور موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے، تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں۔