آج کی تاریخ

پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ: تعلیمی اداروں مع دینی مدارس میں داخلے کے وقت طلبا کا تھیلیسیمیا ٹیسٹ لازمی قرار

پنجاب اسمبلی نے تھیلیسیمیا اور دیگر موروثی بیماریوں کی بروقت تشخیص اور روک تھام کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے “پنجاب تھیلیسیمیا پریوینشن ایکٹ 2025” منظور کر لیا ہے۔
اس قانون کے تحت اب صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں، کالجوں اور دینی مدارس میں داخلے کے وقت طلبہ کا تھیلیسیمیا اور جینیٹک امراض کا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
طلبہ کی ٹیسٹ رپورٹس متعلقہ تعلیمی بورڈز کو داخلہ فارم کے ساتھ جمع کرانا ہوں گی۔ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) تمام نتائج کا ڈیٹا بیس تیار کرے گا، اور اس ڈیٹا کی رازداری یقینی بنانے کے لیے سخت قانونی سزائیں بھی تجویز کی گئی ہیں۔
قانون کے مطابق، لیبارٹریز کو 10 دن کے اندر PITB کو رزلٹ بھیجنے ہوں گے، جبکہ جعلی رپورٹس یا ڈیٹا لیک کرنے پر پاکستان پینل کوڈ کے تحت کارروائی ہوگی۔
مزید برآں، مریضوں کے لیے نادرا کے ساتھ خصوصی رجسٹریشن اور مالی امداد کا نظام متعارف کرانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ حکومت مستحق طلبہ کے لیے مفت ٹیسٹنگ کی سہولت فراہم کرے گی۔
جینیٹک بیماری کی تشخیص پر متاثرہ طلبہ کو مشاورت (کونسلنگ) بھی فراہم کی جائے گی۔ یہ قانون فوری طور پر نافذ العمل ہے اور پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں پر لاگو ہوگا۔
بل کو حتمی منظوری کے لیے گورنر پنجاب کو بھیجا جائے گا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں