آج کی تاریخ

پنجاب حکومت نے جرنلسٹس سپورٹ فنڈ کی رقم 5سے 10کروڑ کردی

لاہور(بیورورپورٹ )پنجاب حکومت نے جرنلسٹس سپورٹ فنڈ کی رقم پانچ کروڑ سے بڑھا کر 10 کروڑ کردی۔وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کی زیر صدارت جرنلسٹ سپورٹ فنڈ کا اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل انفارمیشن سیکرٹری محمد نواز گوندل ،ڈپٹی سپیکرٹری فنانس رافعہ قیوم ، صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری و دیگر موجود تھے۔اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے پنجاب کے صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے جرنلسٹ انڈوونمنٹ فنڈز کی رقم ڈبل کردی ہے، جرنلسٹس سپورٹ فنڈز کی رقم 5کروڑ سے بڑھا کر 10کروڑ کردی گئی ہے، مریم نواز پنجاب کے صحافیوں کیلئے انقلابی اور تاریخی اقدامات کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے لئے جلد ہمت کارڈ اور ہیلتھ کارڈ کا پراسیس مکمل کیا جائے گا، مریم نواز صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے کوشاں ہیں ، صحافی برادری کے مسائل کا حل پنجاب حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔اجلاس میں پنجاب کے 85 صحافیوں کے لیے سپورٹ فنڈز کے اجراکی منظوری دی گئی، 23 صحافیوں کی بیٹیوں کی شادی اور 63 صحافیوں کیلئے علاج معالجے کیلئے فنڈز کے اجراکی منظوری دی گئی جبکہ فنڈز کی کمی کے باعث جو صحافی رہ گئے انکی درخواستوں کو آئندہ سہ ماہی میں انٹرٹین کیا جائے گا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں