Post Views: 47
اسلام آباد: پاک بھارت کشیدگی کے بعد فضائی آپریشن بتدریج معمول پر آ گیا ہے اور ملک بھر کے تمام ہوائی اڈوں پر پروازوں کی آمدورفت بحال کر دی گئی ہے۔
داخلی اور خارجی پروازیں شیڈول کے مطابق جاری ہیں، جبکہ متحدہ عرب امارات کی ایئرلائنز نے پاکستان کے لیے اپنی سروس بحال کر دی ہے۔ سعودی ایئرلائنز کی پروازیں کل سے دوبارہ شروع ہونے کی توقع ہے۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق لاہور، کراچی، پشاور، سیالکوٹ اور اسلام آباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے، تاہم حالیہ عارضی بندش کے باعث چند پروازوں کے اوقات متاثر ہوئے ہیں۔
مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ روانگی سے قبل اپنی ایئرلائن کی ہیلپ لائن سے پرواز کا وقت ضرور چیک کریں۔