آج کی تاریخ

پاکپتن ؛سرکاری سکول ہیڈ ماسٹر نے طلبا کو گھر میں مزدور بنا دیا،دیوار گرنے سے 7 زخمی

پاکپتن (ڈسٹرکٹ رپورٹر)عارف والا کے علاقہ چک جمن شاہ کے قریب سرکاری سکول کے بچوں پر ہیڈ ماسٹر کے گھر کی دیوارگر گئی، سات بچے انتہائی تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق عارف والا کے علاقہ چک جمن شاہ کے قریب سرکاری سکول کے بچوں پر ہیڈ ماسٹر کے گھر کی دیوار گر نے سے پیش آیا ہے۔ سات بچوں کو ریسکیو 1122 نے انتہائی تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال عارف والا میں منتقل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر سکول غوث نگر کا ہیڈ ماسٹر مجید سکول ٹائمنگ کے دوران ہی کچھ بچوں کو اپنے گھر کی دیوار گرانے کے لیے اپنے گھر لے گیا۔ دیوار گراتے ہوئے بھاری بھر کم دیوار سکول کے بچوں کے اوپر ہی گر گئی جس سے سات کے قریب بچے ملبے تلے دب گئے ریسکیو 1122کی گاڑیوں نے فوری طور موقع پر پہنچ کر تمام بچوں کو ملبے سے نکال کے ہسپتال منتقل کیا جن میں کچھ بچوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ کچھ بچوں کی ٹانگیں اور بازو فریکچر ہیں۔ ذرائع کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نےہیڈماسٹر کو حراست میں لے لیا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں