پاکستان نے بھارت کی ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا موثر جواب دیتے ہوئے راجوڑی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راج کمار تھاپا کو ہلاک کر دیا۔ یہ کارروائی ایک اعلیٰ سطحی دفاعی حکمت عملی کا حصہ تھی جس کا مقصد بھارتی خفیہ نیٹ ورکس کو ختم کرنا ہے۔
ذرائع کے مطابق راج کمار تھاپا کشمیری مسلمانوں کے خلاف سرگرم دہشت گرد گروہوں کا اہم سہولت کار تھا، جو بھارتی سرکار کی پشت پناہی میں کام کرتا تھا۔ سرکاری عہدے پر ہوتے ہوئے اس کے دہشت گردوں سے گہرے روابط تھے اور وہ کشمیریوں پر مظالم میں پیش پیش تھا۔
راج کمار نہ صرف کشمیریوں کے لیے خوف کی علامت بن چکا تھا بلکہ حساس فوجی بریفنگز تک رسائی بھی رکھتا تھا، جس سے وہ سرحدی دفاعی منصوبوں سے واقفیت حاصل کرتا رہا۔
پاکستانی افواج نے انتہائی مہارت سے کی گئی کارروائی میں اسے ہدف بنا کر ایک بڑے نیٹ ورک کو بے نقاب اور تباہ کر دیا۔ یہ حملہ دشمن کو پیغام ہے کہ پاکستان اپنی سالمیت پر آنچ نہیں آنے دے گا اور ہر سازش کو ناکام بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
