آج کی تاریخ

پاکستان کا آپریشن بنیان المرصوص، بھارتی ایئر بیسز اور سپلائی ڈپو تباہ

10 مئی کی صبح پاکستان نے بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ایک بھرپور عسکری کارروائی “آپریشن بنیان المرصوص” کے تحت بھارت کے کئی حساس مقامات کو نشانہ بنایا۔
پاکستانی فضائی حملوں نے ادھم پور، آدم پور، پٹھان کوٹ، بھٹنڈا اور سرسہ جیسے اہم ایئر بیسز کے بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچایا، جب کہ اڑی میں موجود بھارتی فوج کا سپلائی ڈپو بھی تباہ کر دیا گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل بھارتی نیوز چینلز کی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اینکر پریشان انداز میں مہمان سے پوچھ رہا ہے کہ کہا گیا تھا پاکستان میزائل حملوں میں تاخیر کرے گا، لیکن وہ تو آغاز میں ہی میزائل داغ چکا ہے۔
مہمان کا جواب تھا: “میں پہلے ہی خبردار کر چکا تھا کہ پاکستان کے پاس ایک مضبوط اور وسیع میزائل ذخیرہ موجود ہے، اور ان کے پاس اس سے بھی زیادہ تباہ کن میزائل موجود ہیں۔”

شیئر کریں

:مزید خبریں