آج کی تاریخ

پاکستان بحران سے نکلنے کے قریب، دہشتگردوں کیخلاف سخت اقدامات کا عندیہ: رانا ثناء اللہ

فیصل آباد: وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور، رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان معاشی بحران سے کامیابی سے نکل رہا ہے اور دنیا بھر میں اس کا اعتراف کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مارچ اور اپریل 2022 میں پاکستان ڈیفالٹ کے دہانے پر تھا، تاہم حکومت نے بروقت اور مؤثر اقدامات سے معیشت کو سنبھالا دیا۔
رانا ثناء اللہ نے بلوچستان میں سکیورٹی اداروں کی مزید مضبوطی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد معصوم شہریوں کو شناختی کارڈ دیکھ کر نشانہ بناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں مسلح افواج کی موجودگی اہم ہے، کیونکہ بعض سیاسی شخصیات کو سکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہوسکتا ہے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ مسلح افواج اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔
فیصل آباد میں اقلیتی برادری کے لیے منعقدہ ایک تقریب میں مائنارٹی کارڈز تقسیم کیے گئے، جس میں رانا ثناء اللہ اور صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی قیادت میں وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہیں، کیونکہ اقلیتی برادری کی ترقی کے بغیر مجموعی قومی ترقی ممکن نہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں