آج کی تاریخ

وزیراعظم کو سیکریٹریز کے بار بار تبادلوں پر خط لکھنے کا پی اے سی کا فیصلہ

اسلام آباد: سیکریٹریوں کے بار بار تبادلوں پر پارلیمانی سطح پر تشویش بڑھنے لگی، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا۔
پی اے سی کے اجلاس میں ارکان نے محکموں میں سیکریٹریز کی بار بار تبدیلی پر سوال اٹھائے۔ رکن کمیٹی حسین طارق نے کہا کہ وزارت فوڈ سیکیورٹی میں چند ماہ کے اندر چار سے پانچ سیکریٹری بدلے جا چکے ہیں، ہر دو ماہ بعد تبادلہ ہونے سے حکومتی کام متاثر ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر کشمیر افیئرز کے افسر کو فوڈ سیکیورٹی میں لگا دیا جائے گا تو اسے نظام سمجھنے میں چھ ماہ لگیں گے اور اتنی مدت کے بعد اسے ہٹا دینا کسی طور پر قابلِ فہم نہیں۔
شازیہ مری نے بھی مؤقف اپنایا کہ کمیٹی کو حکومت کو واضح ہدایت دینی چاہیے کہ سیکریٹریز کے جلد تبادلوں سے گریز کیا جائے تاکہ ادارہ جاتی تسلسل برقرار رہ سکے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں