Post Views: 102
وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے کل بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کل پاور سیکٹر کے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کریں گے۔
وزیر اعظم اجلاس کے شرکاء سے اہم خطاب کریں گے، اور ان کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کیا جانے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق اجلاس کل دوپہر 2 بجے ہو گا، جس میں اہم وفاقی وزراء بھی شریک ہوں گے۔







