Post Views: 76
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر (نیفٹک) کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔
میڈیا نیوز کے مطابق وزیراعظم نے آج آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہیں قومی سلامتی کے امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ان کے ہمراہ تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی موجود تھے۔
وزیراعظم نے نیفٹک کا افتتاح بھی کیا، جو انسداد دہشت گردی کی قومی پالیسی کا مرکزی ادارہ ہوگا۔ یہ ادارہ وفاقی اور صوبائی سطح پر کام کرنے والے پچاس سے زائد اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ قائم کرنے کا ذریعہ بنے گا۔
تقریب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور ڈی جی آئی ایس آئی سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔