Post Views: 47
وزیراعظم شہباز شریف نے سابق حکومت کے منصوبے “نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی” کو ختم کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اتھارٹی کے سربراہ میجر جنرل (ر) عامر اسلم خان کے معاہدے میں توسیع نہیں کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کو ہر سال 40 کروڑ روپے کا بجٹ دیا گیا، لیکن پانچ سال گزرنے کے باوجود کوئی خاطر خواہ نتائج سامنے نہیں آئے۔
مزید بتایا گیا کہ مجموعی طور پر اتھارٹی کا پانچ سالہ بجٹ تقریباً 2 ارب روپے رہا، تاہم عملی کارکردگی نہ ہونے کے باعث اب اسے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ یہ منصوبہ عمران خان کے دور حکومت میں شروع کیا گیا تھا، جس کا مقصد کم آمدنی والے افراد کے لیے سستے گھروں کی فراہمی تھا۔