Post Views: 38
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ کی جانب سے پاکستان کی معاشی درجہ بندی میں بہتری کا خیر مقدم کیا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فچ کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری خوش آئند اور حوصلہ افزا ہے، کیونکہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستانی معیشت مستحکم ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی اداروں کی جانب سے پاکستان پر اعتماد، معاشی اصلاحات اور ترقی کی راہ میں ایک مثبت قدم ہے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت معیشت کو مزید بہتر بنانے کے لیے مسلسل محنت کر رہی ہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف اور ترقی کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔