آج کی تاریخ

واسا میں کرپشن کیخلاف بولنا جرم بن گیا، ایماندار ایس ڈی او دفتر بدر، مہرین بھی ضبط

ملتان( سٹاف رپورٹر) ورکشاپ میں کھڑی کھٹارا گاڑیوں کے فیول اور مینٹی ننس کے جعلی بلوں پر دستخط نہ کرنے کی پاداش میں ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر ورکس واسا ملتان عمر ظفر گورمانی کے حکم پر ایس ڈی او واٹر سپلائی گلگشت عاطف منیر کا دفتر میں داخلہ بند کر دیا گیا اور ڈپٹی ڈائریکٹر کی طرف سے عملے کو سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ جب تک ایس ڈی او کے دماغ سے ایمانداری کا کیڑا نہیں نکلتا اس وقت تک انہیں دفتر نہ بیٹھنے دیا جائے جس کے بعد سے گزشتہ چار روز سے ایس ڈی او دفتر میں نہیں جا رہے۔ بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر ورکس عمر ظفر گورمانی اور ان کا کاریگر ماتحت عملہ طویل عرصہ سے کنڈم گاڑیوں کی مرمت ڈیزل اور موبل ائل کی تبدیلی کی مد میں 15 لاکھ روپیہ ماہوار کا ھیر پھیر کر رہا تھا۔ گزشتہ ماہ ٹرانسفر ہو کر انے والے ایس ڈی او عاطف منیر نے ان جعلی ووچرز پر سائن کرنے سے انکار کر دیا اور فزیکل ویریفکیشن کے بعد دستخط کرنے کا اشارہ دیا تو ڈپٹی ڈائیکٹر کے حکم پر ان کے دفتر کی تالا بندی کر کے ان کا داخلہ بند کر دیا گیا اور ان کے دفتر سے مہریں اٹھوا لی گئی جو دن رات جعلی کوٹیشنز کے لیے استعمال ہو رہی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ایس ڈی او نے دفتر انے کی کوشش کی تو انہیں عملے نے بتا دیا کہ اپ کے ساتھ کوئی بدتمیزی ہو سکتی ہے لہذا بہتر ہے اپ دفتر نہ ائیں کیونکہ ڈپٹی ڈائریکٹر نے اپنے چند لوگوں کو حکم دے رکھا ہے کہ ایس ڈی او کے دماغ سے ایمانداری کا کیڑا نکالا جائے۔ توجہ طلب امر یہ ہے کہ اعلی حکام بھی اس تمام تر صورتحال سے آگاہ ہونے کے باوجود خاموش ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں