ملتان( سٹی رپورٹر) محکمہ واسا میں ایک اور کرپشن کی نئی کہانی رقم ہوگئی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا خواب گرین پاکستان چکنا چور ہوکررہ گیا۔ اپنے ہی صوبائی محکموں میں ہزاروں درخت کاٹنے کا انکشاف ہوا ہے۔روزانہ کی بنیاد پر واسا ڈسپوزل پر درخت کاٹنے کا انکشاف ہوا ہے ۔ایس ڈی او سب ڈویژن عید گاہ اسحاق بشیر کے کارنامے روزنامہ قوم منظر عام پر لے آیا ۔ایس ڈی او سب انجینئر عید گاہ اسحاق بشیرکی جانب سے نام نہاد یونین کا لبادہ اوڑھ کر عید گاہ سب ڈویژن سے تین درخت کٹوا کر فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ درختوں کی مالیت 12 لاکھ سے زیادہ بتائی جاتی ہیں جس میں دو درخت شیشم کے اور تین درخت سفیدے کے شامل ہیں۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایس ڈی او اسحاق بشیر اپنے افسران کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے کچھ بھی کر سکتےہیں۔ مختلف طریقوں سے اپنے ملازمین کو بلیک میل کر کر ان سے کبھی پٹرول اور کبھی درختوں کو کٹوا کر اپنی جیب گرم کرتےہیں اور واسا ڈیپارٹمنٹ کو نقصان پہنچاتا ہے۔عید سے ایک دن قبل اسحاق بشیر کی جانب سے اپنے عزیز و اقارب کو سنانوا ںسے بلا کر ہزاروں لیٹر پٹرول گاڑیوں میں ڈلوانے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ واسا ڈیپارٹمنٹ میں یہ کوئی نئی کہانی نہیں ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ عید گاہ سب ڈویژن سے چند روز پہلے درختوں کو بھی کاٹا گیا اور مارکیٹ میں مہنگے داموں فروخت کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ ایس ڈی او اسحاق بشیر جن کے پاس عید گاہ سب ڈویژن کا اضافی چارج بھی ہے میں ایک منظم طریقے سے کرپشن کی کئی داستانیں رقم کی ہیں ۔عوامی و سماجی حلقوں نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس ڈی او اسحاق بشیر کی فوری انکوائری جائے اور انکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے ایم ڈی واسا سے مطالبہ کیا ہے کہ انکے خلاف فوری ایکشن لیا جائے۔
