آج کی تاریخ

نشتر ہسپتال سے اغوا ہونے وا لا نومولود بازیاب،اغوا کارخاتون گرفتار

نشتر ہسپتال سے اغوا ہونے وا لا نومولود بازیاب،اغوا کارخاتون گرفتار

ملتان پولیس تھانہ کینٹ نے نشتر ہسپتال سے اغوا ہونے والے نومولود بچے کو 02 روز کے اندر بحفاظت بازیاب کر کے اغوا کار خاتون کو گرفتار کر لیا۔ اغواء کاری کی منصوبہ بندی میں پرائیویٹ ہسپتال کی ڈاکٹر بھی شامل ہے جس نے حقیقی بچہ ظاہر کرنے کے لیے پیسے لے کر جھوٹی سرجری کی، سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے بچہ گھر جا کر والدین کے حوالے کیا، بچے کی بازیابی پر والدین خوشی سے نہال ہو گئے اور پھولوں سے سی پی او ملتان اور پولیس ٹیموں کا استقبال کیامورخہ 11 دسمبر 2024 کو شام 7 بجے کے قریب بچے کے والد عبد الستار نے پولیس کو اطلاع دی کہ ایک نامعلوم خاتون ان کے نومولود بچے اذان کو اغوا کر کے لے گئی ہے۔ خاتون نے بچے کے والدین سے کہا کہ وہ بچے کو گود میں لینا چاہتی ہے اور بعد میں شوہر کو دکھانے کے بہانے موقع پاتے ہی بچہ لے کر فرار ہو گئی۔اطلاع ملتے ہی سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے بچے کی بازیابی اور ملزمہ کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔ان کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز کامران عامر خان اور ایس ایس پی انویسٹیگیشن رانا محمد اشرف کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی، جس میں ایس پی کینٹ جاوید طاہر مجید، اے ایس پی کینٹ ہالار خان چانڈیو، ایس ایچ او کینٹ ندیم صفدر، سب انسپکٹر محمد اکبر، پی آر او انسپکٹر عبد الخالق، سب انسپکٹر فیاض حسین اور دیگر افسران شامل تھے۔پولیس ٹیموں نے سی سی ٹی وی فوٹیج، سوشل میڈیا، اور تکنیکی وسائل کا استعمال کرتے ہوئے خاتون اغوا کار کو تلاش کرنے کے لیے مربوط کوششیں شروع کیں۔ مسلسل محنت کے بعد خاتون شمسہ ندیم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا گیا اور نومولود بچے کو بحفاظت بازیاب کر کے والدین کے حوالے کر دیا گیا۔گرفتار خاتون نے اعتراف کیا کہ اس کے ہاں اولاد نہ ہونے کے باعث اس نے نومولود بچے کو گود لینے کے لیے اغوا کیا تھا۔ اغواء کاری کی منصوبہ بندی میں پرائیویٹ ہسپتال کی ڈاکٹر بھی شامل ہے جس نے حقیقی بچہ ظاہر کرنے کے لیے پیسے لے کر جھوٹی سرجری کیمنصوبہ بندی میں شامل ڈاکٹر فرار ہو گئی ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے بچہ گھر جا کر والدین کے حوالے کیا، بچے کی بازیابی پر والدین خوشی سے نہال ہو گئے اور پھولوں سے پولیس ٹیموں کا استقبال کیا اور کہا کہ ان کے لیے کسی معجزے سے کم نہیں۔سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے اس کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی اور ان کے لیے نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹس دیئے ملتان پولیس نے اس کامیاب کارروائی سے ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں