Post Views: 63
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 1 روپے 71 پیسے کمی کی منظوری دے دی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
حکومت نے ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی میں اضافے کے لیے نیپرا سے درخواست کی تھی، جس پر 4 اپریل کو سماعت ہوئی۔ نیپرا نے اپریل سے جون تک تین ماہ کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق منظور کرلیا۔
اس ریلیف سے سرکاری ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے صارفین فائدہ اٹھا سکیں گے، تاہم لائف لائن صارفین اس سبسڈی میں شامل نہیں ہوں گے۔