Post Views: 58
کراچی: عالمی اور مقامی منڈیوں میں مسلسل اضافے کے بعد پیر کے روز سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہو کر 3218 ڈالر پر آ گیا، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے۔پاکستانی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط فی تولہ سونا 1800 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 38 ہزار 800 روپے میں فروخت ہونے لگا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1543 روپے گھٹ کر 2 لاکھ 90 ہزار 466 روپے ہو گئی۔چاندی کی قیمتوں میں کسی قسم کی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی، فی تولہ چاندی 3234 روپے اور 10 گرام چاندی 2772 روپے پر مستحکم رہی۔ ماہرین کے مطابق سونے کی قیمتوں میں حالیہ کمی کا سبب عالمی سطح پر سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں کمی اور ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ ہے۔