آج کی تاریخ

مخصوص گروہ سنجیدہ مذاکرات اور سیاسی افہام و تفہیم کی صلاحیت نہیں رکھتا:میاں نواز شریف

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے سینیٹر عرفان صدیقی نے ملاقات کی اور سینیٹ میں پارٹی کی پارلیمانی کارکردگی پر بریفنگ دی۔

ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ ایک مخصوص گروہ سنجیدہ مذاکرات اور سیاسی افہام و تفہیم کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اگر 2013 میں شروع ہونے والا ترقی کا سفر بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہتا تو آج پاکستان کو آئی ایم ایف یا بیرونی مدد کی ضرورت نہ پڑتی۔

نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام اب کسی کو تعمیر و ترقی کے سفر میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے اور مصنوعی سیاسی بحران پیدا کرنے کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

سابق وزیراعظم نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ملک ایک بار پھر اپنے پاؤں پر کھڑا ہو رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اب لانگ مارچوں، دھرنوں اور پُرتشدد احتجاج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے ارکانِ پارلیمنٹ پر زور دیا کہ وہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر انتشار پھیلانے والوں کے عزائم کو بے نقاب کریں اور عوام سے مضبوط رابطہ رکھیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں