آج کی تاریخ

قوم” کی کاوش کامیاب، جوا کی ویب سائٹ ای 2 بیٹ کی شہر میں نصب سکرینیں اتر گئیں”

ملتان (سپیشل رپورٹر) روزنامہ قوم کی خبر پر ایکشن ضلعی انتظامیہ نے پاکستان سپر لیگ شروع ہونے سے قبل ہی جوئے کی ویب سائٹ e2bet کے شہر میں نصب سکرینیں اتار دیں، اس ضمن میں معلوم ہوا ہے کہ سوشل میڈیا پر جوئے کی ویب سائٹ این ایف ٹی اور e2bet نے پیسے ڈبل کرنے کا لالچ دے کر شہریوں سے 50 ارب سے زائد کا فراڈ کیا تھا، اب پاکستان میں پاکستان سپر لیگ شروع ہونے والا ہے پی ایس ایل شروع ہونے سے قبل ہی e2bet جوئے کی ویب سائٹ کے شہر بھر میں بڑی بڑی سکرینیں لگا دیں، اور شہریوں کو پیسے ڈبل کرنے کا لالچ دیا گیا تاکہ لوگ پی ایس ایل کے میچوں میں پیسہ لگائیں، روزنامہ قوم نے جوئے کی اس ویب سائیٹ کو بے نقاب کیا اور شہر میں نصب سکرینوں کی نشاندہی کی، جس پر ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ سکرینیں اتار دیں، اس سے قبل بھی این ایف ٹی نامی ویب سائٹ نے ہزاروں لاکھوں پاکستانیوں کو کروڑوں روپے کی رقم سے محروم کردیا تھا، ضلعی انتظامیہ نے ایسی ویب سائٹ چلانے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ بھی کیا ہے، اس ضمن میں شہر بھر کے ہورڈنگ بورڈز کی بھرپور نگرانی کی جارہی ہے اور کسی بھی مقام پر ایسی فراڈ ویب سائٹس کی پبلسٹی میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں