آج کی تاریخ

فیصل آباد: تھانہ سمن آباد کے ایس ایچ او کے کمرے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد، مقدمہ درج

پولیس ذرائع کے مطابق، تھانہ سمن آباد کے ایس ایچ او کے دفتر پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران 4 کلو افیون اور 2 کلو چرس برآمد کی گئی۔ منشیات کی برآمدگی کے بعد ایس ایچ او سمیت چار پولیس اہلکار موقع سے فرار ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جن میں ایس ایچ او، سب انسپکٹر، کانسٹیبل اور ڈرائیور شامل ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق، مذکورہ اہلکاروں نے 6 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کرنے کے باوجود دو منشیات فروشوں کو چھوڑ دیا تھا۔ اینٹی نارکوٹکس فورس کی نشاندہی پر ڈی ایس پی فیکٹری ایریا نے کارروائی کی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں