آج کی تاریخ

عید پر کراچی کا موسم کیسا ہوگا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی آگئی

کراچی: عید الفطر کے دوران شہر قائد میں موسم کی صورتحال سے متعلق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی جاری کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، عید کے دنوں میں کراچی کا موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ سمندری ہوائیں کچھ وقت کے لیے معطل ہو سکتی ہیں۔
بلوچستان کی گرم اور ریگستانی شمال مغربی ہواؤں کے باعث درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔
شہر میں نمی کی سطح صبح کے وقت 70 فیصد جبکہ شام کے وقت 30 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں